سفرحج کے دوران ہر ہر لمحہ عبادت میں گذاریں : مولانا الیاس عمری

Jul 20, 2017 06:36 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 06:36 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اسلامک سینٹر جماعت اسلامی ہند شاخ رائچور میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں ضلع کے مختلف علاقوں کے عازمین حج نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر مولانا الیاس عمری اور حج امور کے جانکار محمد تمیزالدین نے مناسک حج کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ مولانا الیاس عمری نے سفر کے دوران ہر ہر لمحہ عبادت میں گذارنے کی عازمین حج سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ حدیثوں کے مطابق حج کی سعادت کے بعد آدمی اس طرح گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے جس طرح ابھی ابھی ماں کے پیٹ  سے اس نے جنم لیا ہو۔ انہوں نے عازمین سے حرمین شریفین کی زیارت کے موقع پرپوری دنیا میں امن وامان اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔

حج امور کے جانکار محمد تمیزالدین نے عملی مظاہر ے کے ذریعے مناسک حج کے بارے میں بتایا۔ تربیتی پروگرام کے دوران جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مناسک حج سے متعلق کتابچے بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر امیر مقامی عاصم الدین اختر اور سابق امیر مقامی شمیم الدین حیدر کےعلاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

سفرحج کے دوران ہر ہر لمحہ عبادت میں گذاریں : مولانا الیاس عمری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز