ڈاکٹر ممتاز نیر کی سائنسی و طبی کھوج پوری دنیا کے لئے نعمت: محمد احسن رضا

Oct 08, 2017 01:24 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 02:53 PM IST

نئی دہلی۔ حکومت آندھرا پرددیش کے خصوصی سکریٹری اور آئی جی محمد ا حسن رضا آئی پی ایس اورآئی آر سی ٹی سی کے جی جی ایم ابوالحیات آئی آراے ایس نے ڈاکٹر ممتاز نیر کی زیکا، ڈینگو، ہیپٹائٹس سی کے ٹیکے کی کھوج کو پوری انسانیت کے لئے زندگی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کرنا، آئی اے ایس ، آئی پی ایس، یا دیگر کامیابی حاصل کرنا ملکی حد تک محدود ہو سکتا ہے لیکن ڈاکٹر ممتازنیر نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جس سے پوری دنیا مستفید ہوگی اور خصوصاً ہندوستان، بنگلہ دیش، پاکستان، افریقی ممالک ،یوروپ اورجنوبی ایشیا کے ممالک کے لئے بہت فائدہ مند ہوگا کیوں کہ یہاں ہر سال لاکھوں لوگ اس بیماری سے دم توڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جان لیوا بیماریاں ہیں اور کوئی مستقل علاج نہ ہونے کی وجہ سے سارے ملک پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف پسماندگی کے شکار سیمانچل کے علاقے کا نام روشن کیا ہے بلکہ ہر ہندوستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے اور ان کا یہ کام پوری انسانیت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی کم عمر میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا واقعی بہت بڑی حصولیابی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ان کی رفتار یہی رہی تو وہ ایک دن ضرور نوبل انعام تک پہنچیں گے اور ہم سب کی دعا بھی یہی ہے کہ وہ اس انعام کے حقٖدار بنیں۔

ڈاکٹر ممتاز نیر کی سائنسی و طبی کھوج پوری دنیا کے لئے نعمت: محمد احسن رضا

ڈاکٹر ممتاز نیر برطانیہ میں مشہور یونیورسٹی ساؤتھ تھیمپٹن میں پانچ سے زائد پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

سیمانچل سے ہی تعلق رکھنے والے شاعر اور جوائنٹ انکم ٹیکس کمشنر محمد اسلم حسن آئی آر ایس نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ممتاز نیر نے سائنسی اورطبی دنیا میں یہ کارنامہ انجام دیکر ان نوجوانوں کے لئے ایک مثال پیش کی ہے جو حالات سے ہارمان کر اپنی جدوجہد ترک کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جس طرح نامساعد حالات حالات کا سامنے کرتے ہوئے انگلینڈ میں ہندوستان اور سیمانچل کا ڈنکا بجایا ہے وہ ہم سب کے لئے ایک رول ماڈل ہے اورمسلمان اور خصوصاً سیمانچل کے نوجوانوں کے لئے ان سے سبق لینے کے لئے بہت کچھ ہے۔

سماجی کارکن نوید شمسی نے ڈاکٹر نیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس مفروضے کو غلط ثابت کردیا ہے کہ پیسے کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا اور پیسے کی قلت کو وجہ سے نوجوان ہمت ہار دیتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز