ویدک منتروں کے جاپ سے طلباء کا ذہنی تناؤ ہوتا ہے کم

Mar 28, 2017 01:39 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 01:41 PM IST

حیدرآباد۔ برلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس حیدرآباد میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ویدک منتروں کے جاپ سے نہ صرف طلباء  کا ذہنی تناؤ  کم ہوتا ہے بلکہ اس سے انکے تعلیمی مظاہرہ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔  بٹس جیسے باوقار تعلیمی ادارہ میں بہ حیثیت استاد ارونا کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ طلباء اپنے تعلیمی مظاہرہ کے تئیں بے حد تناؤ میں رہتے ہیں ۔ ارونا نے سوچا کہ کیا طلباء کےاس مسئلہ کا حل ویدوں میں درج منتروں کے ذریعہ ڈھونڈا جا سکتا ہے ؟ اس تحقیق میں بٹس حیدرآباد کے 85 طلباء شریک ہوئے۔ یہ تحقیقی پروجیکٹ ساٹھ دنوں پر مشتمل تھا ۔ تحقیق میں شامل طلباء کواپنی پسند کے گانوں کے بجائے مختلف منتروں کو جا پنے کا مشورہ دیا گیا ۔

طلباء پر ویدک منتروں کے جاپ کے اثرکی جانچ کے لیے تحقیقی پروجیکٹ سے پہلے اور پھر بعد از پروجکٹ ایک سوالنامہ کے ذریعہ ان کی ذہنی و نفسیاتی کیفیت کی جا نچ کی گئی ۔ اس تجربہ میں شریک طلباء کا ماننا ہے کہ منتروں کے جاپ کا ان پر مثبت اثر ہوا ہے ۔ڈاکٹرارونا لولا کا ماننا ہے کہ  اس  تحقیق میں حالانکہ ہندو مذہبی منتروں کا  استعمال کیا گیا لیکن اس تحقیق کو سائنسی اصولوں پر انجام دیا گیا تھا ۔ اس تحقیق پر مشتمل انکے مقالہ کو معروف امریکی جریدہ جرنل آف ریلیجن اینڈ ہیلتھ نے  شائع کیا  ہے ۔

ویدک منتروں کے جاپ سے طلباء کا ذہنی تناؤ ہوتا ہے کم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز