حیدر آباد : شراب کے نشے میں حیوان بنا باپ ۔ 3 سال کے معصوم کو بے رحمی سے پیٹا

حیدر آباد سے ایک دل دل دہلانے والا ویڈیو سامنے آیا ہے ۔

Jul 10, 2018 11:28 AM IST | Updated on: Jul 10, 2018 01:08 PM IST

حیدر آباد سے ایک دل دل دہلانے والا ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ ایک شخص شراب کے نشے میں اپنے ہی تین سال کے معصوم بیٹے کو بے رحمی سے مارتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔34 سیکنڈ کے اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔پولیس کے مطابق شراب کے نشے میں مد ہوش دھت شیوا گوڑ نے پہلے پمی بیوی سے جھگڑا کیا اور پھر اس نے اپنے 3 سال کے بیٹے پر حملہ کیا۔ ایک جلاد کی طرح اس نے اپنے بچے کو زمین پر پٹکنا شروع کر دیا ۔ موقع پر موجود اس کی بیوی اور باقی لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اپنے بیٹے کو آٹو پر پھینک کر مارا۔

بتادیں کہ اس ظالم باپ کی اس بے رحم حرکت سے بچے کے سر اور جسم کے کئی حصوں میں شدید چوٹ لگی ہے۔ ابھی بچے کا علاج حیدر آباد کے اسپتال میں چل رہا ہے۔ڈاکٹرس کے مطابق بچے کی حالت فی الحال مستحکم  ہے۔

حیدر آباد : شراب کے نشے میں حیوان بنا باپ ۔ 3 سال کے معصوم کو بے رحمی سے پیٹا

اسکرین فوٹیج

بتادیں کہ یہ واقعہ پیر کی رات دو بجے کا ہے پولیس کو فون آیا کہ شری نواس نگر میں ایک نشے میں آدمی اپنے بیٹے کو بری طرح سے پیٹ رہا ہے اور وہ کسی کی بات نہیں مان رہا ہے ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دیکھا کہ 30سال کے شیو گوڑا نے اپنے 3 سال کے معصوم بیٹے اور اس کی ماں کو بری طرح پیٹ رہا ہے۔پولیس نے اس کے بعد علاج کیلئے ماں اور بچے کو اسپتال بھیج دیا۔

واضح ہو کہ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔بچے کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو سونپ دیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف جسٹس ایکٹ کے تحت آئی پی سی دفعہ ۔324 اور سفعہ 75 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز