hyderabad inter girl attacked snm محبت قبول نہ کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر درانتی سے کردیا حملہ، شدید زخمی– News18 Urdu

محبت قبول نہ کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر درانتی سے کردیا حملہ، شدید زخمی

پولیس کے مطابق بھرت نامی نوجوان مدھولیکا کو اس کی محبت قبول کرنے کیلئے کافی عرصہ سے اصرار کررہا تھا تاہم لڑکی نے اس کی محبت سے انکار کردیا تھا۔

Feb 06, 2019 02:13 PM IST | Updated on: Feb 06, 2019 02:17 PM IST

کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے برکت پورہ علاقہ میں سڑک پراس وقت سنسنی پھیل گئی جب محبت قبول نہ کرنے پر ایک نوجوان نے انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم لڑکی پرناریل کو چھیلنے کیلئے استعمال ہونے والی درانتی سے سڑک پر دن دہاڑے حملہ کرتے ہوئے شدید طورپر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق بھرت نامی نوجوان مدھولیکا کو اس کی محبت قبول کرنے کیلئے کافی عرصہ سے اصرار کررہا تھا تاہم لڑکی نے اس کی محبت سے انکار کردیا جس پر برہمی کے عالم میں اس نے مدھولیکا پر درانتی سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید طورپر زخمی کردیا۔لڑکی کو علاج کیلئے فوری طورپرپرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

محبت قبول نہ کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر درانتی سے کردیا حملہ، شدید زخمی

علامتی تصویر

ڈاکٹرس نے کہا کہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ لڑکی انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ ہے۔کاچی گوڑہ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ لڑکی کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ بھرت نامی یہ نوجوان گزشتہ چند دنوں سے لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا۔ اس کو پولیس کے بھروسہ سنٹر لے جایاگیاتھا جہاں اس کی پولیس نے کونسلنگ بھی کی تھی تاہم اس کونسلنگ کا نوجوان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ دو دن قبل اس نے فون پرلڑکی کی ماں کو دھمکایا تھا ۔

Loading...