کرناٹک وقف بورڈ کی رکنیت وصدارت سے حیدرآباد کرناٹک کےعوام کو محروم کرنے کی سازش کرنے کا الزام

حیدرآباد کرناٹک کے سجاد گان ومتولیان نے کرناٹک وقف بورڈ پرعلاقہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Aug 02, 2017 11:48 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 11:48 PM IST

گلبرگہ : حیدرآباد کرناٹک کے سجاد گان ومتولیان نے کرناٹک وقف بورڈ پرعلاقہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ متولیان کا کہنا ہے کہ کرناٹک وقف بورڈ کی رکنیت وصدارت سے حیدرآباد کرناٹک کےعوام کو محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ہی ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے فارم آخری تاریخ کے بعد ان کے پاس پہنچ رہے ہیں۔ گلبرگہ ڈسٹرکٹ وقف افسر بھی تاخیر کا اعتراف کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اعتراضات داخل کرنے کیلئے بھی نوٹیفیکیشن میں کم وقت دیا گیا ہے۔

کرناٹک وقف بورڈ انتخابات کےووٹرلسٹ کی تیاری کے لئے ووٹرس سے نام رجسٹر کرانے کے لئے22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں سابق ووٹرس کو دوبارہ نام درج کرانے کے لئےا ن کے پتوں پرفارم بھی روانہ کئے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فارم بنگلورو میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جولائی تھی ۔ یعنی صرف چھ دن۔ کمال کی بات یہ ہے کہ یہ فارم حیدرآباد کرناٹک کو 28 جولائی کے بعد پہنچے ۔ ووٹرلسٹ میں رجسٹریشن کے لئے مختصر وقفہ اور فارمس میں تاخیر کو حیدرآباد کرناٹک کے متولیان و سجادگان دبے الفاظ میں منصوبہ بند قرار دے رہے ہیں۔

کرناٹک وقف بورڈ کی رکنیت وصدارت سے حیدرآباد کرناٹک کےعوام کو محروم کرنے کی سازش کرنے کا الزام

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز