مسلم پرسنل لا بورڈ اجلاس : آخری دن بابری مسجد مقدمہ کی پیشرفت کا لیا گیا جائزہ ، تفہیم شریعت رپورٹ بھی پیش

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حیدرآباد کے سہ روزہ اجلاس کے آخری دن مختلف امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Feb 11, 2018 02:01 PM IST | Updated on: Feb 11, 2018 02:01 PM IST

حیدرآباد: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حیدرآباد کے سہ روزہ اجلاس کے آخری دن مختلف امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آج کے اجلاس میں مولانا قاسم رسول الیاس رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بابری مسجد مقدمہ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مقدمہ کی تفصیلات سے ارکان کو واقف کروایا۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تفہیم شریعت کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 21 او ر 22 کو امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں ورکشاپ ہوگا۔ جس میں پورے ملک میں تفہیم شریعت کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء کلاس کا حیدرآباد میں تجربہ بہتر رہا جس کے ذریعہ قانون شریعت کے کئی اہم گوشوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد دہلی کے ارکان بورڈ کی مدد سے یہ پروگرام وہاں شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گجرات میں تفہیم شریعت ورک شاپس‘ لڑکیوں کی دینی درسگاہ کے لئے حیدرآباد کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ عائشہ نسواں میں ہوئے پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ ساتھ ہی لکھنو‘ گلبرگہ‘ سرینگر‘ بھوپال میں منعقد کئے گئے تفہیم شریعت کے مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا گیا کہ ان پروگراموں میں علماء اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمیٹی کی جانب سے مدرسہ اسلامیہ عربیہ سراج العلوم حشمت پیٹ میں تفہیم شریعت کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

مسلم پرسنل لا بورڈ اجلاس : آخری دن بابری مسجد مقدمہ کی پیشرفت کا لیا گیا جائزہ ، تفہیم شریعت رپورٹ بھی پیش

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حیدرآباد کے سہ روزہ اجلاس کے آخری دن مختلف امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فوٹو : یو این آئی ۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2016ء سے دسمبر 2017ء تک تفہیم شریعت کے موضوع پر چار ورکشاپس منعقد کئے گئے۔ تفہیم شریعت میں سوائے مشرقی ہندوستان کے ملک کے ہر گوشہ کا احاطہ کیا گیا۔ مختلف وورکشاپس میں ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ ان میں سے 50 افراد کا انتخاب کیا گیا جن کا تعلق ملک کے دیگر علاقوں سے ہے۔ تفہیم شریعت کے کاموں کی ملک بھر میں توسیع کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز