مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سوشل میڈیا ڈیسک بنانے کا فیصلہ ، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کو دی گئی ذمہ داری

Feb 11, 2018 04:18 PM IST | Updated on: Feb 11, 2018 04:18 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈنے سوشل میڈیا کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔تاکہ اہم مسائل اور امور پر بورڈ کے موقف سے مسلمانوں کو واقف کروایا جاسکے۔ بورڈ کی جانب سے اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا ڈیسک بنایا جائے گا ، جس کی ذمہ داری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہوگی۔

حیدرآباد میں بورڈ کے سہ روزہ اجلاس کے آخری دن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عمرین نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک اہم ذریعہ ہے۔ بورڈ نے فیس بک، ٹوئیٹر اور ٹیلی گرام کا سہارا لیا ہے اور سوشل میڈیا کی ایک ٹیم باقاعدہ طور پر اس پر کام کررہی ہے۔ اس ٹیم میں 20 تا 25 افراد شامل ہیں ، جو رضاکارانہ طور پر کام کررہے ہیں۔ تاہم ان کی تعداد میں اضافہ کی توقع ہے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سوشل میڈیا ڈیسک بنانے کا فیصلہ ، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کو دی گئی ذمہ داری

حیدر آباد میں منعقدہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس کا ایک منظر

انگریزی، اردو اور ہندی ملک کی سطح کی زبانیں ہیں۔ اس میں لوگوں کو مسائل سے واقف کروایا جائے گا اور اس کے ذریعہ ایک پیغام پہنچایا جائے گا۔ ان زبانوں کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 6 ماہ میں سوشل میڈیا کا کام بورڈ مکمل کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے وقار کے خلاف جو باتیں ہورہی ہیں، وہ مناسب نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے بورڈ عوام تک اپنی بات کو پہنچائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز