بی جے پی ممبر اسمبلی کا متنازع بیان ، اگر کوئی رام مندر کی مخالفت کرے گا تو اس کی گردن کاٹ دیں گے

Apr 09, 2017 03:39 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 04:23 PM IST

حیدرآباد : ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر بی جے پی کے ممبر اسمبلی راجا سنگھ نے ایک متنازع بیان دے دیا ہے۔ راجا سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رام مندر کی مخالفت کرے گا تو وہ اس کی گردن کاٹ دیں گے۔ حیدرآباد میں ایک پروگرام کے دوران رجا سنگھ نے یہ بات کہی۔

راجا سنگھ نے کہا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر ہوئی ، تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ہم آپ کے یہی کہنے کا انتظار کر رہے تھے تاکہ آپ کی گردن کاٹ سکیں۔

بی جے پی ممبر اسمبلی کا متنازع بیان ، اگر کوئی رام مندر کی مخالفت کرے گا تو اس کی گردن کاٹ دیں گے

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ممبر اسمبلی نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل راجا سنگھ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو کے ذریعہ اونا میں دلتوں کی پٹائی کو صحیح ٹھہرایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز