hyderabad nizams institute of medical sciences during the operation the doctor quit the womans stomach snm ڈاکٹر کی بڑی لاپرواہی: آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں چھوڑدی قینچی– News18 Urdu

ڈاکٹر کی بڑی لاپرواہی: آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں چھوڑدی قینچی

لاپرواہی کا پتہ چلتے ہی ڈاکٹرس نے ایکسرے دینے سے انکار کر دیا۔ مریض کے اہل خانہ نے زور ڈالا تو کسی طرح سے ایکسرے ملا لیکن اسپتال انتطامیہ سرجری میں شامل ٹیم کو بچانے کی کوشش کرنے لگی۔

Feb 09, 2019 07:01 PM IST | Updated on: Feb 09, 2019 09:02 PM IST

حیدرآباد کے سپر اسپیشیلٹی اسپتال نطام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں لاپرواہی کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہارنیہ کا آپریشن کرانے آئی ایک خاتون کے پیٹ میں ڈاکٹرس نے قینچی چھوڑ دی۔ خطرناک پیٹ درد سے پریشان خاتون نے جب دوبارہ اسپتال میں ایکسرے کرایا تو لاپرواہی کا پتہ چلا لیکن اسپتال انتطامیہ جب لاپرواہ سرجن کے خلاف کارروائی میں کوتاہی کرتا نظر آیا تو مریضوں کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

واضح ہو کہ ہرش وردھن اپنی اہلیہ کو نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس علاج کیلئے لیکر آئے تھے لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ سرجن وینو مادھواور ان کی ٹیم آپریشن کا اوزار ان کی اہلیہ کے پیٹ میں چھوڑ دیگا۔ بھیانک درد سے پریشان جب مہیشوری کو دوبارہ اسپتال لایاگیا تو ایکسرے میں پتہ چلا کی پیٹ میں قینچی موجود ہے۔ جلد ہی دوبارہ آپریشن کرکے مہیشوری کے پیٹ سے قینچی نکالی گئی۔

ڈاکٹر کی بڑی لاپرواہی: آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں چھوڑدی قینچی

خاتون کے ایکسرے میں پیٹ میں قینچی صاف نظر آرہی ہے

لاپرواہی کا پتہ چلتے ہی ڈاکٹرس نے ایکسرے دینے سے انکار کر دیا۔ مریض کے اہل خانہ نے زور ڈالا تو کسی طرح سے ایکسرے ملا لیکن اسپتال انتطامیہ سرجری میں شامل ٹیم کو بچانے کی کوشش کرنے لگی۔ کارروائی ہوتی نہیں دیکھ کر ہرش وردھن نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ ادھر معاملے کے طول پکڑتے ہی اسپتال انتظامیہ بھی سکتہ میں آگیا اور ایک جانچ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ ڈلیوری کے دوران بچے کے ہو گئے دو ٹکڑے ، ڈاکٹروں نے جھٹکے سے کھینچا، سر رہ گیا اندر

exra hyd 1

exra hyd 2

جانچ کمیٹی کی رپورٹ میڈیکل کاؤنسل آف انڈیا اور تلنگانہ حکومت کو سونپی جائے گی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر جانچ رپورٹ میں ڈاکٹرس کی لاپرواہی ثابت ہوجاتی ہے تو ان کا میڈیکل پریکٹس لائسنس بھی رد ہوسکتا ہے۔

(سنجے تیواری۔ حیدرآباد)

Loading...