حیدرآباد : چہل قدمی کررہے لوگوں کو بس نے روندا ، ایک شخص ہلاک ،دیگر تین افراد زخمی

Jul 16, 2017 06:45 PM IST | Updated on: Jul 16, 2017 06:45 PM IST

حیدرآباد: آرٹی سی بس آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں چہل قدمی کرنے والے لوگوں میں گھس گئی۔اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح ضلع کرشنا کے پیڈانا علاقہ میں پیش آیا۔

یہ بس مچھلی پٹنم سے راجمندری جارہی تھی ۔مرنے والے کی شناخت راماکرشنا کے طورپر کی گئی ہے۔زخمیوں میں پیڈانا کے سابق صدر تلگودیشم پارٹی آنندراو بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد : چہل قدمی کررہے لوگوں کو بس نے روندا ، ایک شخص ہلاک ،دیگر تین افراد زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز