حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں شامل

حیدرآباد۔ حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Oct 23, 2017 03:50 PM IST | Updated on: Oct 23, 2017 03:52 PM IST

حیدرآباد۔ حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد سراج کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے۔ ان کے والد محمد غوث پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہیں۔ سراج اپنے والدین کے ساتھ شہر کے علاقہ فرسٹ لانسر میں رہتے ہیں۔ آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کے ہراج میں حیدرآبادی نوجوان کرکٹر محمد سراج ساکن فرسٹ لانسر کو سن رائزرس حیدرآباد نے 2کروڑ 60لاکھ میں اپنی ٹیم کیلئے حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہاں یہ ذکر بے جا نہ ہوگا کہ شہر حیدرآباد نے کرکٹ کی دنیا کو عظیم کھلاڑی دئیے ہیں جن میں ٹیم انڈیا کے کپتان محمد اظہر الدین‘ ارشد ایوب‘ وی وی ایس لکشمن‘ وینکٹ پتی راجو‘ جئے سمہا‘ نوول ڈیویڈ‘ عباس علی بیگ‘ سید عابد علی‘ غلام احمد مرحوم‘ شیو لعل یادو اوردوسرے شامل ہیں۔

حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں شامل

سراج اپنے والدین کے ساتھ شہر کے علاقہ فرسٹ لانسر میں رہتے ہیں۔: گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز