حیدرآباد : انٹرنیٹ سنسیشن پریہ پرکاش کے خلاف شکایت درج ، ڈائریکٹر کے خلاف بھی ایف آئی آر

ملیالی فلم کے خلاف حیدرآباد کے پرانا شہر کے فاروق نگر کے رہنے والے چند نوجوانوں نے فلک نما پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرکے کہا کہ اس فلم کے گیت کے الفاظ سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔

Feb 14, 2018 07:54 PM IST | Updated on: Feb 15, 2018 05:19 PM IST

حیدرآباد: ملیالی فلم کے خلاف حیدرآباد کے پرانا شہر کے فاروق نگر کے رہنے والے چند نوجوانوں نے فلک نما پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرکے کہا کہ اس فلم کے گیت کے الفاظ سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ نوجوانوں نے الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنی فلم کے ایک گیت کے ذریعہ مسلم طبقہ کے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں۔ ظہیرعلی خاں ، انجینئرنگ کے ایک طالب علم مقیت خاں اور دوسروں نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی جنہوں نے الزام عائد کیا کہ اس گیت کے الفاظ سے ان کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہورہے ہیں اس لئے اس گیت کو فلم سے حذف کردیا جائے یا پھر گیت کے الفاظ تبدیل کئے جائیں۔

یہ گیت اداکارہ پریہ پرکاش پر فلمایا گیا ہے جو سوشیل میڈیا کی سائٹس پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاہے ۔ ان نوجوانوں نے کہا کہ انہیں اداکاروں کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ اس گیت کو فلم سے حذف کردیا جائے یا پھر گیت کے الفاظ تبدیل کئے جائیں۔

حیدرآباد : انٹرنیٹ سنسیشن پریہ پرکاش کے خلاف شکایت درج ، ڈائریکٹر کے خلاف بھی ایف آئی آر

انٹرنیٹ سنسیشن ادکارہ پریہ پرکاش

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پولیس (فلک نما) ڈویژن سید فیاض نے بتایا کہ اس گیت کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد قانونی رائے حاصل کی گئی اور پھر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے کے تحت فلم ڈائرکٹر عمرلولو کے خلاف ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جانچ کے ایک حصہ کے طور پر پولیس گیت کا ترجمہ کروانے کے بعد علماء کرام کی بھی رائے حاصل کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ علما کرام کی رائے کے بعد جانچ کو آگے بڑھایا جائے گا اور اگر اس گیت سے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو یقینی طور پر ڈائرکٹر فلم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ فلم رواں سال کے دوران ریلیز ہونے والی ہے ۔

علاوہ ازیں صوفی شاہ محمد عبد القادر قادری چشتی ثانی نے اداکارہ پریہ پرکاش کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گانے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز