hyderabadi woman arrested jeddah airport snm عمرہ کیلئے جارہی حیدرآبادی خاتون کو جدہ ایئر پورٹ پر کیا گیا گرفتار– News18 Urdu

عمرہ کیلئے جارہی حیدرآبادی خاتون کو جدہ ایئر پورٹ پر کیا گیا گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں نسرین بیگم کو دمام کی جیل منتقل کردیاگیا۔ اس گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

Feb 05, 2019 05:59 PM IST | Updated on: Feb 05, 2019 06:05 PM IST

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خاندان نے سعودی عرب میں عمرہ کیلئے روانگی پر مقامی حکام کی جانب سے خاتون کی گرفتاری پر ان کی رہائی اور ہندستان واپسی کے لئے مدد کرنے  کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے خواہش کی ہے۔

نسرین بیگم کے چھوٹے بھائی محمد مجاہد الدین کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اور وہ عمرہ کیلئے گئے تھے ۔ 29دسمبر کو وہ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچے۔ امیگریشن پوائنٹ پر عہدیداروں نے نسرین بیگم کو پکڑ لیا۔

عمرہ کیلئے جارہی حیدرآبادی خاتون کو جدہ ایئر پورٹ پر کیا گیا گرفتار

فائل فوٹو

حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں نسرین بیگم کو دمام کی جیل منتقل کردیاگیا۔ اس گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے ان کی بہن کی رہائی اور ان کو ہندستان واپس بھیجنے کے لئے وزیرخارجہ سشماسوراج سے خواہش کی ہے۔

Loading...

Loading...