مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی مسائل حل کرنے کی جانب خاص توجہ دوں گا: مئیر بنگلورو

Oct 13, 2017 05:22 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 05:22 PM IST

 بنگلورو۔ بنگلورو کے نئے میئر سنپت راج نے کہا کہ وہ شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی مسائل حل کرنے کی جانب خاص توجہ دیں گے۔ بنگلورو میں منعقدہ تہنیتی اجلاس میں مئیرسنپت راج نے یہ بات کہی ۔ بنگلورو میں کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے تحت تہنیتی اجلاس منعقد ہوا۔  اس میں کرناٹک کے نئے امیرشریعت مولانا صغیراحمد رشادی، حال میں رکن کونسل منتخب ہونے والےسابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم اور بنگلورو کے نئےمیئرسنپت راج کو تہنیت پیش کی گئی۔

سنپت راج نے بنگلورو کے51ویں میئرمنتخب ہونے پرعلاقہ کےمسلمانوں اور تمام مسلم لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے سنپت راج مہانگرپالیکےمیں مسلم اکثریتی علاقے ڈی جے ہلی کی نمائندگی کرتےہیں۔ سنپت راج نے کہا کہ وہ بنگلورو کی ترقی کے ساتھ شہر کےمسلم اکثریتی علاقوں کی ترقی کی جانب خاص توجہ دینگے۔ اجلاس میں سابق مرکزی وزیرسی ایم ابراہیم نے مسلم اداروں سے اپیل کی کہ عوامی نمائندوں کو جواب دہ بنائیں۔ نئے امیرشریعت نےسماج میں اخلاقی گرواٹ پرتشویش ظاہر کی۔ سماجی کارکن فیروز عبداللہ کے تعاون سے منعقدہ اس تقریب میں ایک سکھ طالب علم نےحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پرنعت پیش کی۔ محفل میں موجود ہرشخص نے اس طالب علم کوداد و تحسین سے نوازا۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی مسائل حل کرنے کی جانب خاص توجہ دوں گا: مئیر بنگلورو

ری کمنڈیڈ اسٹوریز