تلنگانہ حکومت کی جانب سے 800 مساجد میں افطار کا انتظام ، چار لاکھ غریبوں میں کپڑوں کی تقسیم

Jun 17, 2017 05:00 PM IST | Updated on: Jun 17, 2017 05:00 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے کہاہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے رمضان کے موقع پر کافی بہتر انتظامات کروائے ہیں۔ انہوں نے کاماریڈی ضلع میں منعقدہ دعوت افطار اور غریب مسلمانوں میں حکومت کی طرف سے کپڑوں کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعلی نے ریاست کی 800مساجد میں حکومت کی طرف سے افطار کا انتظام کروایا اور چار لاکھ غریب مسلمانوں کے لئے کپڑوں کی تقسیم کروائی۔اس معاملہ میں تلنگانہ ،ملک کی سرفہرست ریاست ہے۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی نے تمام طبقات بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انصاف کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے 800 مساجد میں افطار کا انتظام ، چار لاکھ غریبوں میں کپڑوں کی تقسیم

file photo

محمود علی نے اس موقع پرغریب مسلم خاندانوں میں کپڑوں کی تقسیم بھی کی ۔ دوسری طرف نلگنڈہ ضلع میں وزیرجگدیش ریڈی نے دعوت افطار میں شرکت کی اور غریب مسلمانوں میں حکومت کی طرف سے کپڑوں کی تقسیم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے پابند ہے اور رمضان میں غریب مسلمانوں میں کپڑوں کی تقسیم اور مساجد میں افطار کے اہتمام کے لئے کئی کرو ڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں۔

عادل آباد ،جوگولامبا گدوال،ورنگل ، نظام آباد اور دیگر اضلاع میں بھی متعلقہ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی نے دعوت افطار اور غریب مسلمانوں میں کپڑوں کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز