گلبرگہ میں بین مذہبی افطار پارٹی: ہندو،سکھ، عیسائی اورلنگایت مذاہب کے رہنماوں کی شرکت

Jun 20, 2017 05:26 PM IST | Updated on: Jun 20, 2017 05:26 PM IST

گلبرگہ ۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلبرگہ میں بھی سیاسی و بین مذہبی افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بار این ای کے آر ٹی سی کے چیئرمین الیاس باغبان نے دعوت افطار کا انعقاد کیا۔ اس دعوت افطار میں بھی ملک کی گنگا جمنا تہذیب کی جھلک نظر آئی۔ رمضان کے ماہ میں افطار پارٹیاں ایک عام سی بات ہیں۔ اگر ان افطار پارٹیوں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والے بھی شامل ہو جائیں اور پھر مذہبی رہنما بھی شرکت کریں تو بات کچھ انفرادی ہو ہی جاتی ہے۔ گلبرگہ میں بھی الیاس باغبان کی دعوت افطار میں بھی یہی کچھ نظارہ دیکھنے کو ملا ہے ۔

 اس دعوت افطار میں  کئی سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔ گلبرگہ نگراں کار وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش سمیت  کئی ایم ایل ایز دعوت افطار میں نظر آئے ۔ کے این زیڈ فنکشن ہال میں منعقد کی گئی اس دعوت افطار میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

گلبرگہ میں بین مذہبی افطار پارٹی: ہندو،سکھ، عیسائی اورلنگایت مذاہب کے رہنماوں کی شرکت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز