کرنول کے قدیم عیدگاہ میں افطار پارٹی کا انعقاد، 21 جون کو ریاستی حکومت کی جانب سے دعوت

Jun 15, 2017 10:31 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 10:31 PM IST

کرنول :کرنول کی قدیم عیدگاہ میں عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کرنول ایس وی موہن ریڈی نے شرکت کی۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ اس طرح کی افطار پارٹی کے انعقاد سے بھائی چارگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت اس ماہ کی 20تاریخ کو وہ اپنے مکان کے پاس دعوت افطار کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں۔ اور 21تاریخ کو حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ضلع کرنول کے نندیال شہر میں افطار پارٹی دی جارہی ہے، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو شرکت کریں گے۔

افطار پارٹی میں شرکت کیلئےضلع بھر سے مفت گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، جو ہر شہر کی جامع مسجد کے پاس سے روانہ ہوکر نندیال پہنچے گی ۔ رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی نے خواہش ظاہر کی کہ تمام مسلمان افطار پارٹی میں شریک ہوکر شکریہ کا موقع دیں ۔

کرنول کے قدیم عیدگاہ میں افطار پارٹی کا انعقاد، 21 جون کو ریاستی حکومت کی جانب سے دعوت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز