چنئی میں بیف فیسٹ میں شامل ہونے پر آئی آئی ٹی کے طالب علم کی پٹائی ، نو کے خلاف کیس درج

May 31, 2017 10:09 AM IST | Updated on: May 31, 2017 10:09 AM IST

چنئی: آئی آئی ٹی مدراس کیمپس میں اتوار کو بیف فیسٹ منعقد کرنے والے ایک طالب علم کی منگل کو بری طرح پٹائی کردی گئی ۔ طالب علم کی آنکھوں میں چوٹ آئی اور اسے اسپتال لے جانا پڑا ۔ جانوروں کی خرید و فروخت کے بارے میں مرکزی حکومت کے نئے قانون کی مخالفت میں آئی آئی ٹی مدراس کیمپس میں اس بیف فیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس فیسٹ میں تقریبا 80 طالب علموں نے ذبح کے لئے جانوروں کی خرید و فروخت پر روک لگائے جانے کے مرکز کے فیصلہ کی مخالفت میں گوشت کھایا تھا ۔ تمل ناڈو میں گائے اور بچھڑے کے قتل پر پابندی ہے، لیکن بھینس اور بیل کے ذبح پر روک نہیں ہے ۔

خیال رہے کہ سورج آر نامی اس طالب علم پر حملہ کی خبر تقریبا اسی وقت آئی ، جب مدراس ہائی کورٹ کی مدرائی بنچ نے جانوروں کی خرید و فروخت کے بارے میں مرکز کے نئے نوٹیفکیشن پر ایک ماہ تک کے لئے روک لگا دی ۔

چنئی میں بیف فیسٹ میں شامل ہونے پر آئی آئی ٹی کے طالب علم کی پٹائی ، نو کے خلاف کیس درج

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای پلانيسامی نے مرکز کے اس قدم کے بارے میں ابھی کوئی رائے نہیں ظاہر کی ہے ، لیکن اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے مرکزی حکومت پر کھانے پینے کی آزادی 'چھیننے' کا الزام لگاتے ہوئے 31 مئی کو مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز