ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 75 رن سے دی شکست

Mar 07, 2017 03:24 PM IST | Updated on: Mar 07, 2017 08:07 PM IST

بنگلور۔  وراٹ کوہلی کی بہترین قیادت میں ہندستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ منگل کو چوتھے ہی دن 75 رن سے جیت کر آسٹریلیا کے خلاف جیت کی سلور جوبلی مکمل کر لی۔ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پنے میں پہلا ٹیسٹ ہندستان نے 333 رنز سے گنوا دیا تھا لیکن بنگلور میں دوسرا ٹیسٹ 75 رنز سے جیت لیا۔دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان نے نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 1947 سے اب تک 92 ٹسٹ میچوں میں 25 جیتے ہیں، 41 ہارے ہیں، ایک ٹائی رہا ہے اور 25 ڈرا کھیلے ہیں۔

کپتان وراٹ کی زیر قیادت ہندستان کی 25 میچوں میں یہ 16 ویں فتح ہے۔وراٹ سے آگے اب سوربھ گانگولی اور مہندر سنگھ دھونی ہیں جن کے نام بالترتیب 21 اور 27 جیت ہیں۔

ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 75 رن سے دی شکست

ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف 25 جیت درج کرنے کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف 117 ٹسٹ میچوں میں 25 جیت حاصل کی ہیں ۔ہندستان نے اس سیریز سے پہلے انگلینڈ کو 4۔0 سے شکست دے کر اس کے خلاف 25 جیت پوری کی تھیں ۔ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ تعلقات کا آغاز 1947۔48 میں ہندوستان کے آسٹریلیا کے دورے سے ہوئی تھی اور اس کے بعد ہندستان پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز 4۔0 سے ہار گیا تھا۔ہندستان کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت کیلئے 1979۔80 تک انتظار کرنا پڑا تھا جب آسٹریلیا کی ٹیم ہندستان میں چھ ٹسٹ میچوں کی سریز 2۔0 سے ہاری تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان سیریز کو بارڈر۔گواسکر ٹرافی کا نام 1996۔97 کی سیریز میں دیا گیا تھا۔تب آسٹریلیا نے ہندستان میں واحد ٹیسٹ گنوایا تھا۔بارڈر ۔گواسكر ٹرافی رکھے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اس سیریز سے پہلے تک 12 سیریز ہو چکی تھیں جن میں ہندستان نے دبدبہ بناتے ہوئے چھ سیریز اپنے نام کی تھیں۔ آسٹریلیا نے اس دوران پانچ سیریز جیتی تھیں جبکہ 2003۔04 کی سیریز 1۔1 سے ڈرا رہی تھی۔ آسٹریلیا نے 2012۔13 میں جب ہندوستان کا دورہ کیا تھا تب مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو چار میچوں کی سیریز میں 4۔0 سے ہرادیا تھا۔تاہم دھونی کو 2014۔15 میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا پڑا تھا اور پھر وراٹ ہندستانی ٹیسٹ کپتان بنے تھے۔

ہندستان نے اس دورے میں چار ٹسٹ میچوں کی سیریز 2۔0 سے گنوائی تھی۔ آسٹریلیا نے آخری بار ہندستانی زمین پر 2004۔05 کی سیریز میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ آسٹریلیا وہ سیریز 2۔1 سے جیتنے کے بعد پھر تین اگلے ہندستانی دوروں میں ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیت پایا ہے اور اس دوران اسے آٹھ ٹیسٹ دوروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو فتح مل گئی تھی لیكن دوسرا ٹیسٹ اس نے گنوا دیا ہے اور دونوں ٹیمیں رانچی میں 16 مارچ سے ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں برتری بنانے کے لئے اتریں گي۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز