ترقیاتی کام اور ملک کے لئے دی گئی قربانی کے لئے اندرا گاندھی کو یاد کیا گیا

Oct 31, 2017 09:31 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 09:31 PM IST

بنگلورو۔ بنگلورو کی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں آج سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 33ویں برسی منائی گئی ـ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا ، کے پی سی سی صدرجی پرمیشور، ریاست وزیر کے جے جارج و دیگر نے اندراگاندھی کو خراج عقیدت پیش کئے ـ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بتایا کہ آنجہانی اندراگاندھی نے غریبی ہٹاؤ کے نعرے لگا کر ملک میں غریبی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ـ آج ہم جو ترقیاتی پروگرام منعقد کررہے ہیں وہ اندرا گاندھی کی مرہون منت ہے

وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے درمیان پائے جانے والے فرق کو بتاتے ہوئے کہا کہ اندراگاندھی نے بینکوں کو قومی بینک بنا کرغریبوں کو سہولت فراہم کی تھی لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی نوٹ بندی سےغریبوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترقیاتی کام اور ملک کے لئے دی گئی قربانی کے لئے اندرا گاندھی کو یاد کیا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز