آل کرناٹک میلاد و جلوس کمیٹی کے زیراہتمام بنگلورو میں عالمی محفل نعت و منقبت کا انعقاد

Mar 08, 2017 11:30 AM IST | Updated on: Mar 08, 2017 11:30 AM IST

بنگلورو۔ بنگلورو میں عالمی سطح کی محفل نعت ومنقبت منعقد کی گئی ـ اس محفل میں ملک و بیرونی ممالک کے مشہور نعت خواں نے حصہ لیا ـ بنگلورو کے شیواجی نگر میں گیارھویں شریف کے موقع پر محفل نعت و منقبت منعقد کی گئی ـ آل کرناٹک میلاد و جلوس رحمت اللعالمین کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس جلسہ میں ہندوستان کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی مشہور و معروف نعت خواں نے حصہ لیا ـ اس محفل میں حضرت بلال کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے شبیر برکاتی نے بھی شرکت  کی ـ

عالمی محفل نعت و منقبت کے منتظمین اسماعیل شریف نے میڈیا کو بتایا کہ یہ نعتیہ پروگرام کرناٹک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے ـ اس پروگرام میں نعت خواں کے علاوہ ملک کے مذہبی رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ـ اس موقع پر لنگر تقسیم کیا گیا ـ  شیواجی نگر کے مدینہ گراؤنڈ میں منعقدہ اس اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں کو سُننے کے لئے نہ صرف بنگلورو بلکہ ریاست بھر سے عاشقان رسولؐ نے شرکت کی ـ بعد نماز عصر سے نماز فجر تک نعتیہ محفل سجی رہی ـ

آل کرناٹک میلاد و جلوس کمیٹی کے زیراہتمام  بنگلورو میں عالمی محفل نعت و منقبت کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز