کرناٹک کے رائچور میں عازمین حج کے لئے تعارفی پروگرام کا انعقاد

Apr 05, 2017 01:19 PM IST | Updated on: Apr 05, 2017 01:19 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے منتخب عازمین حج کے لئے ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ شہر کے پالکی فنکشن ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبدالشکور ، مولانا رفیق انواری اور سابق ضلع پنچایت رکن محمد بشیرالدین نے شرکت کی۔ اس موقع پرعلماء کرام نے سفرحج اور زیارت مقامات مقدسہ کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کے دوران تین قرارداد یں منظور کی گئیں جن میں ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے رائچور شہر میں معلوماتی حج تربیتی کیمپ منعقد کرنا، ایک فلائٹ کے ذریعے ضلع کے تمام عازمین کو سعودی عرب لے جانا اور اسی طرح ضلع کے تمام عازمین کو ایک ہی عمارت میں قیام کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے ۔ سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن شاخ رائچورکے صدر محمدعبداللہ اقبال منیار نےاجلاس کی صدارت کی ۔ معروف شاعرعرفان رائچور ی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ واضح رہے کہ رائچور سے اس مرتبہ 138عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔

کرناٹک کے رائچور میں عازمین حج کے لئے تعارفی پروگرام کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز