شیکھر دھون کی نصف سنچری سے حیدرآباد کی پلے آف کی امیدیں برقرار، ممبئی کو 7 وکٹوں سے ہرایا

May 08, 2017 11:58 PM IST | Updated on: May 08, 2017 11:58 PM IST

حیدرآباد: تیز گیندباز سدھارتھ کول (24 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے بعد اوپنر شکھر دھون (ناٹ آووٹ 62) کی شاندار نصف سنچری سے دفاعی چمپئن سنرائزرس حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو پیر کو سات وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔

حیدرآباد کے لئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ تھا اور اس نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دعویداری بنائے رکھی۔ اگرچہ پلے آف میں پہنچنے کے لئے حیدرآباد کو اپنا آخری لیگ میچ بھی جیتنا لازمی ہے ۔سنرائزرس حیدرآباد نے ممبئی کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 138 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 18.2 اوور میں تین وکٹ پر 140 رنز بنا کر بہترین کامیابی حاصل کر لی۔ حیدرآباد کی 13 میچوں میں یہ ساتویں جیت ہے اور اس کے 15 پوائنٹس ہو گئے۔ ممبئی کی 12 میچوں میں یہ تیسری شکست ہے لیکن وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ ممبئی نے پلے آف میں پہلے ہی اپنی جگہ بنالی ہے۔

شیکھر دھون کی نصف سنچری سے حیدرآباد کی پلے آف کی امیدیں برقرار، ممبئی کو 7 وکٹوں سے ہرایا

قبل ازیں تیز گیندباز سدھارتھ کول (24 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن سنرائزرس حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل 10 کے اہم میچ میں پیر کو سات وکٹ پر 138 رن پر روک دیا۔ حیدرآباد کے سبھی گیند بازوں نے نپی تلی گیند بازی کی ۔ صرف ممبئی کے کپتان روہت شرما ہی کچھ جم کر کھیل پائے اور انہوں نے 45 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔ اوپنر پارتھیو پٹیل نے 23 رنز اور ہاردک پانڈیا نے 15 رن بنائے۔ کول نے چار اوور میں 24 رن دے کر نتیش رانا (نو)، پارتھیو پٹیل (23) اور روہت (67) کے وکٹ حاصل کیے۔ بھونیشور کمار نے چار اوور میں 29 رن دے کر کیرون پولارڈ (پانچ) اور کرن شرما (پانچ) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

افغانستان کے آف اسپنر محمد نبی نےکفایتی با لنگ کرتے ہوئے چار اوور میں صرف 13 رنز دے کر لینڈل سمنس (ایک) کا وکٹ لیا۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے چار اوور میں 22 رن دے کر ہاردک پانڈیا (15) کو آؤٹ کیا۔ ممبئی کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کارگر ثابت نہیں ہوا۔ گزشتہ میچ میں دہلی کے خلاف 66 رن بنانے والے لینڈل سمنس اس بار ایک رن بنا کر دوسرے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ سمنس کو محمد نبی نے بولڈ کیا. نتیش رانا 11 گیندوں میں نو رن بنانے کے بعد کول کا پہلا شکار بنے.

پارتھیو پٹیل 17 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد کول کا دوسرا شکار بن گئے. کپتان روہت نے پانڈیا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 60 رن کی ساجھےداری کی لیکن اس دوران رن بنانے کی رفتار کافی سست رہی۔ پانڈیا جب 15 ویں اوور میں راشد کی گیند پر مویسس ہینرکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے تب ٹیم کا اسکور 96 رن ہی تھا۔ روہت 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کول نے ممبئی کے کپتان کا قیمتی وکٹ لیا. روہت کا وکٹ 126 کے اسکور پر گرا. روہت نے اس نصف سنچری سے ٹیم انڈیا میں اپنی واپسی کا جشن منا لیا لیکن ان کی ٹیم بڑا اسکور نہیں بنا پائی۔ بھونیشور نے آخری اوور میں پولارڈ اور کرن شرما کے وکٹ لئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز