آئی پی ایل نیلامی : آٹوڈرائیور کے بیٹے سراج کو سن رائزرس نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا

Feb 20, 2017 11:32 PM IST | Updated on: Feb 20, 2017 11:35 PM IST

حیدرآباد: حیدر آباد کے تیز گیند باز 27 سالہ محمد سراج کو مقامی فرنچائزی سن رائزرس حیدرآباد نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ سراج کی بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھی۔ حیدرآباد کے لئے گھریلو سیزن میں اچھی کارکردگی کا سراج لیے کو انعام ملا ہے۔ سیاست ہندی ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق سراج حیدرآباد کے ٹولی چوکی اور مہدی پٹنم کے لوگوں کے درمیان ایک معروف کھلاڑی ہیں۔

کھیل کے میدان میں سخت محنت کرنے والے محمد سراج کے والد آٹو ڈرائیور ہیں۔ انہوں نے رنجی سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 41 وکٹ لئے تھے۔ سراج نے بتایا کہ بہت مشکل ڈگر سے گزر کر وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ والد نے کرکٹ کھیلنے کے لئے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی ۔ وہ اس وقت کافی خوش ہوتے تھے ، جب اخبارات میں میرے وکٹ لینے کی خبر پڑھتے تھے۔

آئی پی ایل نیلامی : آٹوڈرائیور کے بیٹے سراج کو سن رائزرس نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا

میں نے ان وکٹوں کو اپنے والدین کے نام کر دیا ہے۔ سراج کی ماں کے مطابق وہ اکثر گلیوں میں کھیلتے رہتا تھا، کئی مرتبہ میں نے اس کو مارا بھی اور کہا کہ اپنے بڑے بھائی کو دیکھو وہ انجینئر ہے۔ سراج اس بات پر متفق تھے کہ انہیں اپنی گیند بازی میں مزید دھار لانی ہے۔ وہ مکمل طور پر آؤٹ سوئنگر ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز