آئی پی ایل سیزن 10 : مزدور کے بیٹے کو گجرات لائنس نے 50 لاکھ روپے میں خریدا

Feb 20, 2017 03:42 PM IST | Updated on: Feb 20, 2017 03:44 PM IST

بنگلورو۔ طوفانی گیند بازی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے کرکٹر ناتھو سنگھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بار گجرات لائنس نے انہیں خریدا ہے۔ آئی پی ایل سیزن 10 کی نیلامی میں لائنس نے پیر کو سب سے پہلے انہیں 50 لاکھ روپے کی بولی لگا کر خریدا۔وہیں گزشتہ سال ناتھو سنگھ کو آئی پی ایل -9 کی نیلامی میں 3.2 کروڑ روپے کی زبردست قیمت ملی تھی۔ انہیں نیتا امبانی کی ٹیم ممبئی انڈینس نے خریدا تھا۔ 10 لاکھ کی بیس پرائس والے اس کرکٹر کو لینے کی دوڑ میں پنے سپرجائنٹس اور دہلی ڈئیر ڈیولس جیسی ٹیمیں بھی تھیں۔آپ کو بتا دیں کہ یہ تیز بولر 140 سے 145 کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔ ناتھو کی گیند بازی کی خاصیت یہ ہے کہ وہ آرم روٹیشن اور اسپیڈ یعنی تیزی سے کندھے کو گھما کر اور تیزی سے گیند پھینکتے ہیں۔

راجستھان کرکٹ کے ابھرتے ستارہ ناتھو سنگھ جے پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے درمیانے تیز گیند باز گلین میک گراتھ بھی اس کی تیز گیند بازی کے قائل ہیں۔ ایم آر ایف پیس فاونڈیشن میں پریکٹس سیشن کے دوران میک گراتھ نے ناتھو سنگھ کو بولنگ کرتے دیکھا تھا۔ تب وہ اس کی رفتار سے کافی متاثر ہوئے تھے۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ یہ لڑکا ایک دن ہندوستانی کرکٹ میں بڑا نام ہو جائے گا۔

آئی پی ایل سیزن 10 : مزدور کے بیٹے کو گجرات لائنس نے 50 لاکھ روپے میں خریدا

وہیں رنجی ٹرافی کے ڈبیو میچ میں ہی ناتھو سنگھ نے 7 وکٹ لئے تھے، جس میں انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوتم گمبھیر کا وکٹ بھی لیا تھا۔ اس کے بعد راہل دراوڑ اور گوتم گمبھیر جیسے اسٹار انڈین کرکٹرز بھی ناتھو کی زبردست اسپیڈ کے قائل ہو گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز