ایوانکا ٹرمپ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچ گئیں

Nov 28, 2017 09:55 AM IST | Updated on: Nov 28, 2017 09:57 AM IST

حیدرآباد۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مشیر و دختر ایوانکا ٹرمپ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔ دبئی کی اتحاد ایرویز سے وہ دبئی سے کل شب تقریبا تین بجے شہر حیدرآباد پہنچیں جہاں شمس آباد ایرپورٹ پر ان کا استقبال امریکی سفیر برائے ہند کھیترین آئی جسٹر، امریکی قونصل جنرل برائے حیدرآباد کھیترین ہڈا ، تلنگانہ کے انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری راجیش رنجن اور دوسروں نے کیا۔

اپنی آمد کے فوری بعد ایوانکا ٹرمپ کو سخت سیکوریٹی کے درمیان ہوٹل پہنچایا گیا ۔ اس سمٹ کے ذریعہ حیدرآباد عالمی نقشہ پر ایک سرکردہ شہر کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سمٹ کے لئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچ گئیں

اپنی آمد کے فوری بعد ایوانکا ٹرمپ کو سخت سیکوریٹی کے درمیان ہوٹل پہنچایا گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز