جلی كٹو پر مظاہرہ ہندتو نظریاتی طاقتوں کے لئے ایک سبق : اسد الدین اویسی

Jan 20, 2017 12:29 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 12:30 PM IST

حیدر آباد : جلی کٹوپر سپریم کورٹ کی پابندی کے خلاف تمل ناڈو میں جاری مظاہروں کو حیدرآباد کے لیڈر اور ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندتوا طاقتوں کیلئے ایک سبق قرار دیا ہے۔ اویسی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں صرف ایک ثقافت نہیں ہے ، ہم سب جشن مناتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اویسی نے یکساں سول کوڈ کو لے کر بھی ہندتوطاقتوں پر نشانہ سادھا ۔

ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ جلی کٹو پر ہو رہے مظاہرے ہندتو نظریاتی طاقتوں کے لئے ایک سبق ہے۔ یکساں سول کوڈ کو اس ملک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا ، کیونکہ یہاں صرف ایک ثقافت نہیں ہے، ہم سب کا جشن مناتے ہیں۔

جلی كٹو پر مظاہرہ ہندتو نظریاتی طاقتوں کے لئے ایک سبق : اسد الدین اویسی

گیٹی امیجیز

ادھر اویسی کے بیان پر جے ڈی یو رہنما اور ترجمان کے سی تیاگی نے تنقید کی ہے۔ نیوز چینل ٹائمس ناو سے بات چیت میں تیاگی نے کہا کہ اویسی معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ 'ہم ان کے بیان اور سیاست سے متفق نہیں ہیں، ایک طرف وہ اقلیتوں کا معاملہ اٹھا رہے ہیں، وہیں دوسری طرف جلی کٹو کے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ تیاگی نے الزام عائد کیاکہ اویسی اپنی سیاست سے بی جے پی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اسی منصوبے کی وجہ سے وہ بہار بھی آئے تھے۔ تیاگی نے یہ بھی کہا کہ وہ اویسی کے بیان پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز