گلبرگہ : جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے تحت خواتین سمپوزیم کا انعقاد

جماعت اسلامی ہند کی مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے تحت گلبرگہ میں خواتین سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

Apr 26, 2017 11:04 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:04 PM IST

گلبرگہ : جماعت اسلامی ہند کی مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے تحت گلبرگہ میں خواتین سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم میں اسلام کے عائلی قوانین، نکاح، طلاق، فسخ نکاح اور وراثت کے تعلق سے جانکاری دی گئی ۔ مقررین نے کہا کہ مسلمانوں میں علم کی کمی اور بےعملی کی وجہ سے مسلم پرسنل لا آج موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ خواتین سمپوزیم کی طرح 30 اپریل کو مردوں کا سمپوزیم بھی منعقد کیا جائے گا۔ مرکز ہدایت سنٹر پر ہونے والے سمپوزیم میں برادران وطن کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

سمپوزیم میں مقررین نے کہا کہ اسلام میں شادی کو جنم جنم کا بندھن کی بجائے ایک معاہدہ قرار دیا گیا۔ معاہدہ کے دونوں فریق میں سے کوئی بھی الگ ہونا چاہتا ہے ، تو اس کے کے لئے گنجائش رکھی گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو ناپسندیدہ شوہرسےعلیحدگی کے لیے خلع، فسخ نکاح کےعلاوہ تقویض طلاق کا بھی راستہ رکھا ہے۔ سمپوزیم میں طلاق ثلاثہ اور حلالہ پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ دونوں امور کا غلط طریقے سے استعمال ہونے کی وجہ سے اس کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔

گلبرگہ : جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے تحت خواتین سمپوزیم کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز