جے للتا کی بھتیجی کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان ، ایم جی آراماں دیپا فارم ہوگا پارٹی کا نام

اے آئی اے ڈی ایم کے کےبانی ایم جی آر اور اپنی پھوپھی کی تصاویر کے ساتھ سرخ اور سیاہ پرچم کی نقاب کشائی کی

Feb 24, 2017 08:23 PM IST | Updated on: Feb 24, 2017 08:24 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی بھتیجی  دیپا جے كمار نے آج نئی سیاسی پارٹی ایم جی آر،اماں دیپا فارم بنانے کا اعلان کیا اور اے آئی اے ڈی ایم کے کےبانی ایم جی آر اور اپنی پھوپھی کی تصاویر کے ساتھ سرخ اور سیاہ پرچم کی نقاب کشائی کی۔

محترمہ دیپاجے کمار نے اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں اپنے سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی میدان میں اتریں گي اور آر کے نگر اسمبلی سیٹ سے امیدوارہوں گی۔ اس سیٹ سے محترمہ جے للتا 2015 اور 2016 میں منتخب کی گئی تھیں۔

جے للتا کی بھتیجی کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان ، ایم جی آراماں دیپا فارم ہوگا پارٹی کا نام

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پھوپھی کی 69 ویں جینتی کے موقع پر اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا، "وہ جے للتا کی سیاسی جانشین ہیں۔ میں آج سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر رہی ہوں اور ان کی وراثت کو آگے بڑھاؤں گي۔

انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے کیڈروں کے ساتھ الیکشن میں اترنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کو مایوس نہیں کریں گی اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ لوگوں کی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے سیاسی جماعت بنائیں گي۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز