معروف خاتون صحافی گوری لنکیش کا گولی مارکر قتل ، پولیس کو اب تک ہاتھ نہیں لگا کوئی سراغ ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری

Sep 06, 2017 09:43 AM IST | Updated on: Sep 06, 2017 09:45 AM IST

بنگلور : سینئر کنڑ صحافی اور سماجی خدمت گار گوری لنکیش کوکے قتل کو 12 گھنٹے سے زیادہ کو وقت گزر چکا ہے ، مگر پولیس کو ان کے قاتلوں کے بارے میں کچھ بھی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات  ان کی رہائش گاہ پر نامعلو م بندوق برداروں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دو حملہ آوروں نے اس قتل کو انجام دیا ہے ۔ پولیس اب نزدیک میں ہی واقع ایک عمارت میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور قاتلوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔

خیال رہے کہ گوری نکسلیوں کوسدھارنے کی کوشش اور انہیں سماج کے اصل دھارے سے جوڑنے کے لئے مشہور تھیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ حملہ آور گوری کا انتظار کررہے تھے۔ وہ گاندھی نگر میں واقع اپنے دفتر سے واپس آنے کے بعد راج راجیشوری نگر میں واقع اپنے گھر پہنچیں اور دروازہ کھول رہی تھیں اسی وقت حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

معروف خاتون صحافی گوری لنکیش کا گولی مارکر قتل ، پولیس کو اب تک ہاتھ نہیں لگا کوئی سراغ ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری

سینئر صحافی گوری لنکیش

رپورٹوں کے مطابق محترمہ گوری کو تین گولیاں لگیں جبکہ چار گولیوں کے نشان دیوار پر ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کمشنر سمیت اعلی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور وہاں کا معائنہ کیا ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ وزیراعلی سدارمیا نے محترمہ گوری کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کے نکسلیوں کو سدھارنے کے لئے کی گئیں خدمات کو یاد کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز