کرناٹک کے سابق وزیر و حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے سرکردہ کانگریسی رہنما قمر الاسلام کا انتقال

Sep 18, 2017 02:59 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 02:59 PM IST

بنگلورو۔ کرناٹک کے سابق وزیر و حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے سرکردہ کانگریسی رہنما قمر الاسلام کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 69برس تھی ۔ وہ بنگالورو کے نارائنا ہردیالیہ میں زیرعلاج تھے ۔ صحت کی پیچیدگیوں کے سبب ان کو گزشتہ چند دن پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح 11.30بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ قمر الاسلام نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1974میں مسلم لیگ سے کیا تھا۔ ان کا سیاسی کیرئیر تقریبا 43سال پرمحیط رہا۔ قمر الاسلام مسلم لیگ کے ٹکٹ پر تین مرتبہ ،کانگریس کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہوئے۔ وہ جنتا دل کے ٹکٹ پر 1996میں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

ایس ایم کرشنا کی حکومت میں ان کو 1999سے 2004تک لیبر ، ہوزنگ کا وزیر بنایا گیا تھا۔ سدارامیا کی حکومت میں قمرالاسلام کو 2016تک پبلک انٹرپرائزز،وقف،اقلیتی بہبود، حج ، اربن ڈیولپمنٹ کا وزیر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے اقلیتی بہبود کے صدرنشین کے طور پربھی خدمات انجام دی تھیں۔ قمر الاسلام چھ مرتبہ رکن اسمبلی رہے ۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں قمر الاسلام کلبرگی شمال کی اسمبلی نشست سے منتخب ہوئے تھے اورناقابل چیلنج مسلم رہنما کے طو ر پرابھرے تھے۔

کرناٹک کے سابق وزیر و حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے سرکردہ کانگریسی رہنما قمر الاسلام کا انتقال

قمر الاسلام نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1974میں مسلم لیگ سے کیا تھا۔ : فائل فوٹو۔

گزشتہ سال سدارامیا کابینہ سے ہٹائے جانے کے بعد کانگریس صدرسونیا گاندھی نے ان کو کیرل کا اے آئی سی سی سکریٹری مقررکیا تھا۔ ان کے انتقال پر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے آج کے تمام پروگرام ملتوی کردیئے۔ مختلف سماجی اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کوبھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز