کرناٹک میں لوک سبھا- اسمبلی کی 5 سیٹوں پر نتائج آج

ان ضمنی انتخابات کو ریاست میں حکمراں کانگریس- جے ڈی ایس اتحاد کی مقبولیت کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

Nov 06, 2018 07:47 AM IST | Updated on: Nov 06, 2018 09:40 AM IST

کرناٹک میں تین لوک سبھا سیٹوں اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج منگل کے روز یعنی 6 نومبر کو آنے والے ہیں۔ مذکورہ انتخابات میں تقریباََ 67 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان ضمنی انتخابات کو ریاست میں حکمراں کانگریس- جے ڈی ایس اتحاد کی مقبولیت کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کا اثر 2019 میں کرناٹک کی سیاست پر پڑ سکتا ہے۔

کرناٹک کے شیوموگا، بیلاری اور مانڈلا لوک سبھا سیٹ اور رام نگر اور جامکھنڈی اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔  سبھی پانچوں سیٹوں پر کل 31 امیدوار میدان میں تھے۔ جامکھنڈی میں سابق رکن اسمبلی سدو نیامگوڑا کے بیٹے آنند نیامگوڑا کانگریس کے امیدوار تھے۔ وہیں ج مکھنڈی سے بی جے پی نے شری کانت کلکرنی کو میدان میں اتارا تھا۔

کرناٹک میں لوک سبھا- اسمبلی کی 5 سیٹوں پر نتائج آج

کرناٹک ضمنی انتخابات

دوسری جانب شموگا سے بی جے پی صدر بی ایس یدورپا کے بیٹے بی وائی راگھویندر، جے ڈی ایس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ بنگارپا کے بیٹے مدھو بنگارپا کے خلاف میدان میں تھے۔ بلّاری میں بی جے پی لیڈر شری رامولو کی بہن جے شانتھا کانگریس کے وی ایس اُگرپا کے خلاف انتخاب لڑ رہی تھیں۔

Loading...

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز