کرناٹک اردو اکیڈمی کی نئی کمیٹی کی تشکیل ، ڈاکٹرایس اے سرگیرو چیئرمین نامزد

بنگلورو۔ طویل انتظار کے بعد کرناٹک اردواکیڈمی کیلئے نئی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔

Oct 14, 2017 08:46 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 08:46 PM IST

 بنگلورو۔ طویل انتظار کے بعد کرناٹک اردواکیڈمی کیلئے نئی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ دھارواڈ شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایس اے سرگیرو کرناٹک اردواکیڈمی کے نئے چیئرمین ہونگے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹفیکشن کے مطابق صدرسمیت 15 ارکان کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ ان میں4 کوآپٹ ارکان شامل ہیں۔ نئےارکان میں پروفیسرنعیم اللہ خان،  سراج الدین جمعدار، معروف شاعر  وحیدواجد، محمداسلم مجاور، مبین منور، ظہیررانی بنوری،  ڈاکٹرفاطمہ زہرا، سیدنظام الدین مالک شاہ، ایس معین الدین پاشاہ، سیدشفیع احمد، رؤف احمد ہلور، سعیداحمد رضوان، معروف ادیبہ فریدہ رحمت اللہ، سیدعابد اسلم کے نام شامل ہیں

بنگلورو کےعلاوہ میسور، دھارواڈ، گلبرگہ، رائچور، بیجاپوراور باگل کوٹ اضلاع کی نمائندگی نئی کمیٹی میں ہوئی ہے۔  واضح ہوکہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی چیئرمین شپ کے لیے کئی گروہ سرگرم تھے اور اپنے اپنے نزدیکی نیتاؤں کے ذریعہ پیروی کرا رہے تھے لیکن اس میں کامیابی ڈاکٹر ایس اے سرگیرو کو ملی ۔ تسلی بخش بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں کرناٹک کے مختلف علاقوں کو نمائندگی دیکر ایک توازن بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کہنے کو اس کمیٹی کی تشکیل اگلے احکامات تک کے لیے کی گئی ہے لیکن جلد ہی ریاست میں الیکشن بھی ہیں ۔ اس لحاظ سے اس کمیٹی کو ایک سال سے بھی کم وقت اپنی سر گرمیوں کے لیے ملنے کی امید ہے۔ اگر کسی وجہ سے ریاست کی سرکار میں کانگریس کی واپسی نہ ہوئی تو یہ کمیٹی سلامت رہے گی یا نہیں، یہ ایک بڑا سوال ہے ۔

کرناٹک اردو اکیڈمی کی نئی کمیٹی کی تشکیل ، ڈاکٹرایس اے سرگیرو چیئرمین نامزد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز