کرناٹک : نازک دورسے گزر رہے امانت کوآپریٹو بینک انتخابات توجہ کا مرکز، کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں

Sep 15, 2017 06:50 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 06:50 PM IST

بنگلورو : کرناٹک میں امانت کوآپریٹیوبینک الیکشن لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ الیکشن ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے، جبکہ بینک نازک دورسے گذر رہا ہے۔ 17ستمبر کوانتخابات ہوں گے ۔ ان انتخابات میں تین بڑے گروپوں کےعلاوہ کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

مسجد بلال کے صدر امیر جان، صنعتکار عالم پاشاہ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سید عبد الکبیر کی سرپرستی میں قائم تین گروپوں کےدرمیان مقابلہ ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والوں کا کہنا ہےکہ پچھلے بورڈ آف ڈائریکٹروں کی خامیوں کی وجہ سے بینک زبردست مالی بحران کا شکارہوا اورغریب ڈیپازیٹروں کوپریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا ۔ اگر ان کو موقع ملا تو وہ اس بینک کی ساکھ اور میعار کو مزید بلند کرنے کی کوشش کریں گے ۔

کرناٹک : نازک دورسے گزر رہے امانت کوآپریٹو بینک انتخابات توجہ کا مرکز، کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں

وہیں امانت بینک کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کی معیاد 22 ستمبرکومکمل ہو رہی ہے۔ بینک کے موجودہ چیئرمین نصیراحمد کہتے ہیں کہ لوگوں کی امانت میں کوئی خیانت نہیں ہوئی ہے۔ بینک محفوظ ہے اورچند افراد بےبنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

بحرحال امانت بینک کی باگ ڈور سنبھالنےکے لئے مختلف گروپوں میں رسہ کشی جاری ہے۔ بینک کےانتخابات کے پیچھے سیاست خوہ کوئی بھی ہو ، عوام کی بس یہی خواہش ہےکہ بینک کے سنہرے دورکا ایک بارپھرآغاز ہو اوراس ادارے کےذریعہ ملک اورملت کی خدمت ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز