ضمنی انتخابات میں کانگریس - جے ڈی ایس کی جیت سے بندھی امید ، نائیڈو نے دیوگوڑا سے کی ملاقات

لوک سبھا انتخابات کے قریب آتے ہی ملک میں ایک مرتبہ پھر تیسرا محاذ سرگرم ہورہاہے۔ بنگلورو میں آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈواور جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے درمیان آج اہم میٹنگ ہوئی ۔

Nov 08, 2018 07:19 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 09:47 AM IST

لوک سبھا انتخابات کے قریب آتے ہی ملک میں ایک مرتبہ پھر تیسرا محاذ سرگرم ہورہاہے۔ بنگلورو میں آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈواور جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے درمیان آج اہم میٹنگ ہوئی ۔اس میٹنگ میں کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے بھی شرکت کی۔

بنگلورو کے دورے پرآئے چندربابونائیڈو نے دیوے گوڑا کی رہائش گاہ پہنچ کر جے ڈی ایس کے لیڈروں سے ملک کے سیاسی حالات اور آئندہ لوک سبھا انتخابات پر گفتگوکی ۔ اس اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی ایس سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ سبھی سیکولرپارٹیاں ایک ہوجائیں۔ دیوے گوڑا نے مزید کہاکہ مودی نے ملک میں کئی مسائل کھڑے کئے ہیں۔ لہذا مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت ہے۔

ضمنی انتخابات میں کانگریس - جے ڈی ایس کی جیت سے بندھی امید ، نائیڈو نے دیوگوڑا سے کی ملاقات

فوٹو : اے این آئی ۔

دوسری جانب چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ دیوے گوڑا اور ان کے درمیان خوشگوار تعلقات رہےہیں۔ جمہوریت کو بچانے کیلئےعلاقائی پارٹیاں ایک ہورہی ہیں۔ دیوے گوڑا ا ور کمارسوامی بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

چندر ابابو نائیڈو نے کہاکہ مودی حکومت آئی ٹی، ای ڈی اور سی بی آئی کا غلط استعمال کررہی ہے، باربار پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ملک کے کسان اوراقلیتیں پریشان ہیں، اس لئے مودی حکومت کے خلاف تیسرے محاذ کو مضبوط کرنے کی کوششیں تیز ہورہی ہیں۔ کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے کہاکہ1996سیاسی انقلاب دوبارہ 2019میں آئےگا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز