Live Results Assembly Elections 2018

ہماری حکومت اقلیتوں کی معاشی ترقی کیلئے سنجیدہ: کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کا دعویٰ

وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی، نائب وزیراعلی جی پرمیشوراوروزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان کے ہاتھوں 150 منتخب افراد کوگاڑی کی کنجیاں دی گئیں۔

Dec 05, 2018 08:41 PM IST | Updated on: Dec 05, 2018 08:42 PM IST

کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت اقلیتوں کی معاشی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کوروزگارسے جوڑنے کیلئے حکومت تمام تراقدامات کرے گی۔

بنگلورو میں ودھان سبھا کے احاطہ میں بے روزگاراقلیتی نوجوانوں میں ٹیکسی اورچھوٹی مال گاڑیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی، نائب وزیراعلی جی پرمیشورکے ہاتھوں 150 منتخب افراد کوگاڑی کی کنجیاں دی گئیں۔ اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی اس اسکیم کے تحت ٹیکسی اورچھوٹی مال گاڑی خرید نے کیلئے تین لاکھ روپئے کی سبسیڈی حکومت کی جانب سے دی جاتی ہے۔

ہماری حکومت اقلیتوں کی معاشی ترقی کیلئے سنجیدہ: کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کا دعویٰ

بنگلورو میں ودھان سبھا کے احاطہ میں وزیراعلیٰ کے ہاتھوں بے روزگاراقلیتی نوجوانوں میں ٹیکسی اور چھوٹی مال گاڑیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔

Loading...

باقی رقم بینک سے قرض کے طورپرمنظورکی جاتی ہے۔ اس موقع پروزیراعلی نے کہا کہ بے روزگاراقلیتی نوجوان اپنے خاندان کا سہارا بنیں، اس لئے گزشتہ سال سے حکومت کی اسکیم جاری ہے۔

واضح رہے کہ مسلم، سکھ، عیسائی، جین اوردیگر اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو گاڑیوں دی گئی ہیں۔ مائٹارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اس مرحلے میں ساڑھے چارسے پانچ کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ تاکہ اقلیتی نوجوان تجارت سے وابستہ ہوکرخاندان کا سہارا بنیں، اس سلسلے میں حکومت تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔

وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے کہا کہ ٹیکسی خریدی اسکیم کے تحت اب تک 500 سے زائد افراد کوگاڑیاں دی جاچکی ہیں۔ اس سال مزید چارہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ضمیراحمد خان نے کہا کہ چند شرائط کی وجہ سےکئی درخواستیں مسترد ہوئی ہیں۔ اس مسئلہ کوحل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

سابق وزیراعلی سدارامیا اوراُس وقت کے وزیراقلیتی بہبود تنویرسیٹھ کے دورمیں شروع کی گئی اس اسکیم کیلئے کافی مانگ ہے۔ پچھلے بجٹ میں حکومت نے15 کروڑروپئے فراہم کئے تھے۔ رواں بجٹ میں19 کروڑروپئے اس اسکیم کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر اقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے کہا کہ جلد ہی مزید635 افراد میں گاڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی کی وزیراعلی کمارا سوامی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں:  مسلمانوں کو جوش سے نہیں ہوش سے کام لینے کی ضرورت: علمائے کرناٹک نے بنگلورومیں منعقدہ اجلاس میں مسلمانوں کو کیا آگاہ

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز