صرف مسلمان ہی نہیں ہندو بھی بیف کھاتے ہیں، کرناٹک میں بیف پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا: وزیراعلٰی

Jul 11, 2017 04:22 PM IST | Updated on: Jul 11, 2017 04:22 PM IST

بنگلورو۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ صرف مسلمان ہی نہیں ہندو بھی بیف کھاتے ہیں۔ بنگلورو میں عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بیف پرپابندی کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے نوٹفیکشن کو وہ جاری نہیں کریں گے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے تحت منعقدہ عید ملن تقریب میں وزیراعلی نے کہا کہ ہرشہری کواپنی پسند کی غذا کھانے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ فرقہ پرست اور سماج دشمن طاقتوں سے باخبررہیں اور ریاست میں امن وامان برقراررکھیں

 سدرامیا نے کہا کہ اُنہوں نے بیف نہیں کھایا لیکن اگر وہ کھاتے ہیں توکسی کوسوال کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔ وزیراعلی نے کرناٹک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے پرزوردیا۔ عید ملن پروگرام میں  وزیر اعلی  نے کہا کہ ساحلی علاقے اور چند دیگرعلاقوں میں فرقہ پرست طاقتیں امن وامان کو دھچکا پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سماج دشمن اور فرقہ پرست طاقتوں سے لوگ خبرداررہیں۔ ہم پرانے قانون پرعمل کریں گےلیکن مرکز کے نوٹفیکشن کوجاری نہیں کریں گے۔ صرف مسلمان ہی بیف نہیں کھاتے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ سبھی مسلمان بھی بیف نہیں کھاتے اور سب ہندو  بھی نہیں کھاتے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہندومسلمان بھی کھاتے ہیں  ۔ میں نے نہیں کھایا ہے۔ لیکن اگرکھانا چاہوں توکھاؤں گا ۔ آپ سوال کرنے والے کون ہوتےہیں؟

صرف مسلمان ہی نہیں ہندو بھی بیف کھاتے ہیں، کرناٹک میں بیف پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا: وزیراعلٰی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا اور سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد عید ملن پروگرام میں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز