کسانوں کو بیج اور کھاد فراہم کرنے کیلئے حکومت تیار ، بی جے پی کے دور میں ملی تھیں گولیاں : سدا رمیا

Sep 11, 2017 11:37 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 11:37 PM IST

بنگلورو : جیسے جیسے ریاستی الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے ، ویسے ویسے تمام سیاسی پارٹیاں عوام کو رجھانے والی کسی بات کو نہیں چھوڑ رہی ہیں ۔ جو خدمات سرکار کے ذمہ ہیں، ان کو نبھاتے ہوئے ان کی یاد بھی عوام کو دلانا نہیں بھول رہی ہیں۔ ایسا ہی کچھ میسور دورے پر آئے وزیراعلی سدا رمیا نے نہ صرف اپنی سرکار کے کسانوں کو کھاد بیج دینے کیلئے پوری طرح تیار ہونے کی بات کہی ، بلکہ یہ بھی یاد دلانا نہیں بھولے کہ بی جے پی نے کھاد بیج مانگنے والوں پر گولیاں چلائی تھیں۔

کرناٹک میں بیج اور کھاد کی قلت نہیں ہے ،ـ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کرنے کیلئے حکومت تیار ہے ،ـ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رمیا نے یہ بات کہی ۔ـ میسور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مرتبہ کرناٹک میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی ہے ، ـ جس کے سبب کسانوں کے لئے درکار بیج اور کھاد کی فراہمی کیلئے حکومت کی طرف سے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں ـ۔

کسانوں کو بیج اور کھاد فراہم کرنے کیلئے حکومت تیار ، بی جے پی کے دور میں ملی تھیں گولیاں : سدا رمیا

وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ بی جے پی حکومت کے دور اقتدارمیں کھاد خریدنے جانے والوں پرگولیاں برسائی گئی تھیں ، لیکن کرناٹک میں اب ایسی صورتحال نہیں ہے ۔ـ کسانوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت تیار ہے ۔ـ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مقامی لوگوں کے احوال سنے اور کئی لوگوں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز