کرناٹک : قمرالاسلام کے انتقال سے گلبرگہ میں غم کی لہر ، وزیراعلی سدا رمیا کا اظہار تعزیت

Sep 18, 2017 10:59 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 10:59 PM IST

گلبرگہ : کرناٹک کے ممتاز قومی رہنما اور سابق وزیر قمرالاسلام کی رحلت سے پورا گلبرگہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ قمر الاسلام کے چاہنے والے اپنے محبوب لیڈر کی وفات کو ملت کا ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔ قمرالاسلام کے انتقال پر ٹویٹ کے ذریعہ وزیراعلی سدا رمیا نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئرسیاستدان کے انتقال سے مجھے بہت دکھ ہواہے ۔ وہیں قمرالاسلام کے انتقال پرسابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ رمضان کے بعد سے قمر الاسلام کی طبیعت کچھ ناساز چل رہی تھی ۔ بنگلورو کے نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے آج صبح ان کا انتقال ہوگیا ۔ حیدرآباد کرناٹک کے قداور لیڈروں میں قمرالاسلام کا شمار تھا ۔ وہ چھ مرتبہ ایم ایل اے اور ایک مرتبہ ایم پی رہے۔ وہ اسی حکومت کی ریاستی کابینہ میں وہ وزیراقلیتی بہبود اور اوقاف رہے تھے ۔

کرناٹک : قمرالاسلام کے انتقال سے گلبرگہ میں غم کی لہر ، وزیراعلی سدا رمیا کا اظہار تعزیت

قمرالاسلام کے انتقال کی خبر گلبرگہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے گھر کے باہر حامیوں کا ہجوم امنڈ پڑا ۔ اپنے محبوب لیڈر کی رحلت پر ان کے چاہنے والے زارو قطار روتے نظر آئے۔ ہر کوئی ایک دوسرے کو دلاسہ دیتا ہوا بھی نظرآیا۔ مختلف مذاہب کے مذہبی رہنمائوں نے بھی گلبرگہ میں قمر الاسلام کی رہائش گاہ پہنچ کران کے چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کی۔ موت کی خبر کے ساتھ ہی گلبرگہ میں دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بند کرلیں ۔ تماپوری چوک، سوپر مارکٹ، کرانہ بازار، کپڑ بازار، گنج ، مسلم چوک، درگاہ، ایم ایس کے ملز علاقوں میں دکاندار رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرتے نظر آئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز