کرناٹک اسمبلی انتخابات : یدی یورپا بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ، حکومت سازی کا دعوی کیا پیش

بی جے پی لیجسلیچر پارٹی جس کا اجلاس بدھ کو ہوا میں یدی یورپا کو اس کا لیڈر منتخب کرلیا گیا اور فوری بعد پارٹی کے لیڈروں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سازی کا دعوی کردیا ۔

May 16, 2018 02:12 PM IST | Updated on: May 16, 2018 02:12 PM IST

بنگلورو: بی جے پی لیجسلیچر پارٹی جس کا اجلاس بدھ کو ہوا میں یدی یورپا کو اس کا لیڈر منتخب کرلیا گیا اور فوری بعد پارٹی کے لیڈروں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سازی کا دعوی کردیا ۔آج صبح یہ اجلاس بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں منعقد ہواجو دس منٹ تک جاری رہا۔اس کا واحد ایجنڈہ اس کے لیڈ رکو منتخب کرنا تھا۔

اس اجلاس میں یدی یورپا کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لیڈران پرکاش جاویدکر ،مرلی دھر راو اوردوسرے بھی تھے جنہوں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق یدی یورپا نے گورنرپرزوردیا کہ وہ بی جے پی کو ترجیح دے کیونکہ بی جے پی واحد بڑی پارٹی ہے ۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات : یدی یورپا بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ، حکومت سازی کا دعوی کیا پیش

بی جے پی لیڈر یدی یورپا ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز