کرناٹک اسمبلی انتخابات : ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کا جنتا دل سیکولر کی حمایت کرنے کا اعلان

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل (سیکولر)کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

Apr 16, 2018 06:53 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 06:53 PM IST

حیدرآباد : آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل (سیکولر)کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے 12مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے  نے کہا کہ ہم کرناٹک میں مثبت ترقی کے لئے غیر کانگریس اور غیر بی جےپی حکومت چاہتے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ ا ن کی پارٹی کرناٹک میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اور وہ جنتادل (سیکولر)کی حمایت میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔خیال رہے کہ ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ایم آئی ایم کچھ اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات : ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کا جنتا دل سیکولر کی حمایت کرنے کا اعلان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی: فائل فوٹو۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز