کرناٹک انتخابات : ممبران اسمبلی کی خریدو فروخت نہیں کرتی بی جے پی ، 100 کروڑ کا آفر صرف خیالی پلاو

مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کمار سوامی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس کو خیالی پلاو قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت میں یقین نہیں رکھتی ہے۔

May 16, 2018 02:43 PM IST | Updated on: May 16, 2018 02:43 PM IST

بنگلورو : کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اب وہاں کے سیاسی حالات کافی دلچسپ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور سبھی پارٹیاں حکومت سازی کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے ۔ کمار سوامی نے بی جے پی پر ان کے ممبران اسمبلی کو 100-100 کروڑ روپے دینے کا الزام لگایا ہے تو وہیں اب بی جے پی نے بھی پلٹ وار کرتے ہوئے اس کو خیالی پلاو قرار دیا ہے۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کمار سوامی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس کو خیالی پلاو قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ یہ کانگریس اور جے ڈی ایس کی بوکھلاہٹ ہے جو 100 کروڑ اور 200 کروڑ روپے کا خیالی پلاو پکا رہی ہے۔

کرناٹک انتخابات : ممبران اسمبلی کی خریدو فروخت نہیں کرتی بی جے پی ، 100 کروڑ کا آفر صرف خیالی پلاو

خیال رہے کہ جے ڈی ایس کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوامی نے بی جے پر الزام لگایا کہ جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی کو خریدنے کیلئے انہیں 100-100 کروڑ روپے تک کا آفر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کالے دھن کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں اور ان کی ہی پارٹی بی جے پی ہمارے کچھ ممبران اسمبلی کو سو کروڑ روپے اور کابینی وزیر کا عہدہ دینے کا آفر دے کر خریدنے کی کوشش کرتی ہے ۔ یہ 100 کروڑ روپے بلیک کا ہوگا یا وہائٹ کا ؟۔ان کے پاس ممبران اسمبلی کو دینے کیلئے پیسے ہیں ، لیکن لوگوں کو وعدے کے مطابق دینے کیلئے 15 لاکھ نہیں ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز