کرناٹک :گورنر نے یدیو رپا کودی حکومت بنانے کی دعوت،سی جے آئی کے گھر پہنچے کانگریس لیڈر

کرناٹک میں کس کی حکومت بنے گی ،آخر کار یہ طے ہو گیا ہے۔جانکاری خے مطابق گورنر وجو بھائی والا نے حکومت بنانے کیلئے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو منتخب کیا ہے۔

May 16, 2018 09:43 PM IST | Updated on: May 16, 2018 11:39 PM IST

کرناٹک میں کس کی حکومت بنے گی ،آخر کار یہ طے ہو گیا ہے۔جانکاری خے مطابق گورنر وجو بھائی والا نے حکومت بنانے کیلئے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو منتخب کیا ہے۔بی جے پی ذرائع کے حوالے سے ایسی خبر آ رہی ہے کہ گورنر نے بی ایس یدیو رپا کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق،یدیو رپا کل صبح 9:30 بجے سی ایم عہدے کا حلف لیں گے۔حالانکہ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پئ صدر امت شاہ موجود نہیں رہیں گے۔یدیو رپا کو اسمبلی میں 10 سن کے بعد اکثریت ثابت کر نی ہوگی۔

کرناٹک :گورنر نے یدیو رپا کودی حکومت بنانے کی دعوت،سی جے آئی کے گھر پہنچے کانگریس لیڈر

ذرائع کے مطابق،یدیو رپا کل صبح 9:30 بجے سی ایم عہدے کا حلف لیں گے۔

اس درمیان کانگریس نے چیف جسٹس آف انڈیا سیجے آئی کا رخ کیا ہے اور اس معاملے کی ایمرجنسی سماعت کرنے کو کہا ہے۔کانگریس چاہتی ہے کہ اس معاملے کی سماعت آج رات ہی ہو۔سی جے آئی دیپک مشرا کے پاس کانگریس کی ایک ٹیم پہنچی ہے۔سی جے آئی دیپک مشرا کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

کرناٹک چناؤ کے نتیجوں میں کوئی بھی پارٹی اکثریت کا اعدادوشمار (112) پار نہیں کر پائی ہے۔ایسے میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے بی جے پی اور کانگریس دونوں جانب سے رکن اسمبلی کو جوڑنے توڑنے کی ہر ممکن کوشش چل رہی تھی۔پھر شام کو کمار سوامی کانگریس۔جے ڈی ایس کے صرف 113 ارکان اسمبلی کو لیکر راج بھون پہنچے۔جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی ،کانگریس رکن اسمبلی جی پرمیشور اور ریوننا نے گورنر واجو بھائی والا سے ملاقات کی اور سبھی ارکان اسمبلی کو حمایتی خط سونپا۔

کمار سوامی اور جی پرمیشور نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس۔جے ڈی ایس کے سبھی ارکان اسمبلی کا حمایتی خط گورنر کو سونپ دیا ہے۔امیس ہے کہ گورنر قانون کے مطابق فیصلہ لیں گے۔کانگریس ۔جے ڈی ایس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر انہیں حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا تو وہ سپریم کورٹ بھی جا سکتے ہیں۔ایسے میں دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ گورنر کے فیصلے کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس کیا اسٹینڈ لیتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز