Live Results Assembly Elections 2018

کرناٹک : کانگریس رکن اسمبلی حارث کے بیٹے محمد نلپاڈ کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ نے کی مسترد

کرناٹک ہائی کورٹ نے بار حملہ معاملہ میں کانگریس کے رکن اسمبلی ایم اے حارث کے فرزند محمد نلپاڈ کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی ہے ۔

Mar 14, 2018 06:49 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 06:49 PM IST

بنگالورو : کرناٹک ہائی کورٹ نے بار حملہ معاملہ میں کانگریس کے رکن اسمبلی ایم اے حارث کے فرزند محمد نلپاڈ کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی ہے ۔ یہ حملہ اس وقت معمولی مسئلہ پر پیش آیاتھا جب اس نوجوان اور اس کے ساتھیوں نے ایک اور نوجوان کی بری طرح پٹائی کردی تھی۔

واحد بنچ کے جج جسٹس سرینواس ہریش کمار جنہو ں نے دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے احکام کو محفوظ رکھا تھا آج اعلان کیا کہ ضمانت کی عرضی مسترد کی جاتی ہے۔ کانگریس کے یوتھ ونگ کے معطل جنرل سکریٹری نلپاڈ اور دیگر 11کو 16فروری کو شہر کے ایک بار اینڈ ریسٹورنٹ میں شراب نوشی کے بعد مبینہ طور پر بہیمانہ حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کرناٹک : کانگریس رکن اسمبلی حارث کے بیٹے محمد نلپاڈ کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ نے کی مسترد

ایم اے حارث کے فرزند محمد نلپاڈ ۔ فائل فوٹو

اسپیشل پبلک پراسیکوٹر شیام سندر جن کو ودوت نامی نوجوان کے والد کی درخواست پر مقرر کیا گیا تھا ‘ نے ضمانت کی عرضی کے خلاف دلائل پیش کئے ۔ ودوت کو اس حملہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ سرکردہ وکیل ناگیش ‘ نلپاڈ کی طرف سے رجوع ہوئے ۔ انہو ں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ غیر ضمانتی نہیں ہے اور حملہ کا ان کے موکل نے کوئی پہلے سے منصوبہ نہیں بنایا تھا۔ یہ حملہ حالت نشہ میں کیا گیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز