بقرعید پر کرناٹک میں قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے معاملہ پر علما نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

Aug 09, 2017 10:32 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:32 PM IST

بنگلورو : بقرعید کے موقع پر کرناٹک میں قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے معاملہ پر علمانے آج وزیر اعلیٰ سدارمیا سے ملاقات کی ۔ ریاستی وزیر شہری ترقیات اور حج آر روشن بیگ کی قیادت میں وفد نے بقرعید کے موقع پرکرناٹک میں میں نظم و ضبط اور امن و امان قائم رکھنے کی وزیر اعلیٰ سدا رمیا سے گزارش کی ۔ـ وفد میں کرناٹک کے امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی، مولانا سیر محمد تنویر ہاشمی، مولانا زین العابدین، مولانا مقصود عمران رشادی وغیرہ شامل تھے ۔

وفد نے وزیراعلیٰ سدا رمیا سے کہا کہ اس مرتبہ بقر عید اورگنیش تیوہار دونوں قریب آ رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول کے ساتھ ساتھ امن و امان میں بھی خلل پڑسکتا ہے۔ فرقہ پرستوں کو ایسا موقع فراہم نہ کرتے ہوئے مناسب اقدامات کئے جائیں ۔ علاوہ ازیں وفد نے پولیس کے اعلیٰ افسران کی بھی ایک میٹنگ طلب کرکےاس سلسلہ میں انہیں ضروری ہدایات جاری کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

بقرعید پر کرناٹک میں قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے معاملہ پر علما نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز