بابری مسجد تنازع سے متعلق مولانا سلمان ندوی کے بیان کی کرناٹک کے علما نے کی تنقید

Feb 11, 2018 09:03 PM IST | Updated on: Feb 11, 2018 09:03 PM IST

بنگلورو : ایودھیا کے مسئلہ کے حل کے لئے مولانا سلمان ندوی کی پہل پر کرناٹک کے اہم علما کرام نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بنگلورو میں مولانا افتخاراحمد قاسمی اور مولانا مقصود عمران رشادی نے کہا کہ وہ مولانا سلمان ندوی کے بیان سےاتفاق نہیں رکھتے۔ ان دونوں علما نے کہاکہ شری شری روی شنکر نے ایودھیا کے مسئلہ پربات چیت کیلئے انہیں بھی مدعو کیاتھا، لیکن انہوں نے بات چیت میں شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا ۔

جمعیت علما ہند کرناٹک کے صدر مولانا افتخاراحمد قاسمی نے کہا کہ بابری مسجد کے سلسلے میں مولانا سلمان ندوی کا بیان غیرمناسب ہے، اس معاملہ میں سبھی مسلمانوں نےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف سے اتفاق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلورو کےایک اور مشہور عالم دین مولانا اعجاز ندوی نےکہا کہ مولانا سلمان ندوی کو انفرادی کوشش نہیں کرنی چاہئے تھی۔ واضح رہے کہ ایودھیا کے مسئلہ کے حل کیلئے بنگلورو میں میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں کرناٹک کے اہم علما کرام نے شرکت سے گریز کیاتھا۔

بابری مسجد تنازع سے متعلق مولانا سلمان ندوی کے بیان کی کرناٹک کے علما نے کی تنقید

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز