کرناٹک : تنویر سیٹھ اور ضمیر احمد خان کے درمیان دوریاں ختم ، ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتے آئے نظر

کرناٹک کے اہم مسلم لیڈران اب اتحاد کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ روشن بیگ کے بعد تنویرسیٹھ اور ضمیراحمد خان کے درمیان بھی دوریاں ختم ہوگئی ہیں۔

Jul 12, 2018 08:12 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 08:12 PM IST

بنگلورو : کرناٹک کے اہم مسلم لیڈران اب اتحاد کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ روشن بیگ کے بعد تنویرسیٹھ اور ضمیراحمد خان کے درمیان بھی دوریاں ختم ہوگئی ہیں۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نےمیسور کے رکن اسمبلی تنویرسیٹھ کے نزدیک بیٹھ کر گفتگو کی۔

اشاروں میں ضمیراحمد خان نے تنویرسیٹھ سے معافی بھی مانگی۔ دونوں لیڈروں نے ہنستے ہوئے ایک دوسرے پرہاتھ رکھتے ہوئے گفتگو کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تنویرسیٹھ اور ضمیراحمد خان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف تھے، لیکن اب دونوں لیڈر ان متحد نظرآرہے ہیں۔

کرناٹک : تنویر سیٹھ اور ضمیر احمد خان کے درمیان دوریاں ختم ، ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتے آئے نظر

تنویرسیٹھ اور ضمیراحمد خان کے درمیان دوریاں ختم ہوگئی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز