کرناٹک : ٹیپوسلطان کی جینتی کی مرکزی تقریب ودھان سودھا میں ہی ہوگی منعقد ، ضمیراحمد خان کا اعلان

ضمیراحمد خان نے کہاکہ کچھ کنفیوژن کی وجہ سے جگہ کی تبدیلی کی گئی تھی ، لیکن اب ودھان سودھا کے بنکویٹ ہال میں ہی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 10نومبر کی صبح 11 بجے ٹیپوجینتی کی تقریب منعقد کی جائےگی۔

Nov 08, 2018 07:24 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 08:31 PM IST

کرناٹک میں ٹیپوسلطان کی جینتی کی مرکزی تقریب ودھان سودھا میں ہی منعقد ہوگی۔ بنگلورو میں وزیراقلیتی بہبود اور اوقاف ضمیراحمد خان نے یہ بات کہی۔ ضمیراحمد خان نے کہاکہ کچھ کنفیوژن کی وجہ سے جگہ کی تبدیلی کی گئی تھی ، لیکن اب ودھان سودھا کے بنکویٹ ہال میں ہی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 10نومبر کی صبح 11 بجے ٹیپوجینتی کی تقریب منعقد کی جائےگی۔

دوہزار افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائےگی۔ دعوت نامہ کے پاس کے ذریعہ ہی تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ ریاست کے نائب وزیراعلی جی پرمیشور نے ٹیپوجینتی کی تقریب ودھان سودھا کی بجائے رویندر کلا کیشتر میں منعقد کرنے کا اعلان کیاتھا۔

کرناٹک : ٹیپوسلطان کی جینتی کی مرکزی تقریب ودھان سودھا میں ہی ہوگی منعقد ، ضمیراحمد خان کا اعلان

کرناٹک : ٹیپوسلطان کی جینتی کی مرکزی تقریب ودھان سودھا میں ہی ہوگی منعقد ، ضمیراحمد خان کا اعلان

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز