طارق فتح اور زی نیوز کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں کارروائی شروع

کرناٹک ہائی کورٹ نے آج درخواست گزار کو طارق فتح اور زی نیوز کے خلاف ایک نمائندہ مقرر کرنے کے لئے وزارت اطلاعات میں درخواست دینے کا حکم دیا ہے۔

Mar 30, 2017 11:08 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 11:08 PM IST

بنگلور: کرناٹک ہائی کورٹ نے آج درخواست گزار کو طارق فتح اور زی نیوز کے خلاف ایک نمائندہ مقرر کرنے کے لئے وزارت اطلاعات میں درخواست دینے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے وزارت اطلاعات کو بھی دو ہفتہ میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

کورٹ نے یہ حکم نذیر احمد کی طرف سے زی ٹی وی کے متنازع شو فتح کا فتوی کے خلاف کارروائی کرنے اور یو ٹیوب سے اس سارے ایپی سوڈ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دائر کی گئی درخواست پر جاری کیا ۔

طارق فتح اور زی نیوز کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں کارروائی شروع

دی ہندی سیاست ڈاٹ کام کی ایک خبر کے مطابق عرضی کو منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ پینل جسٹس ایس کے مکھرجی اور پی ایس دانش نے کیس میں حاضر ہونے کے لئے وزارت اطلاعات میں نمائندہ مقرر کروانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز